• news

کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 326 پر آﺅٹ ‘ پاکستانی اوپنرز پھر ناکام

کیپ ٹا¶ن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا کر 112رنزکی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پہلی نامکمل اننگز کا5 وکٹ پر 139 رنز سے آغاز کیا، ڈین ایلگر 23 رنز، اے بی ڈویلیئرز کو 61 رنز، فلینڈر 22 اور ڈیل سٹین 10 رنز، پیٹرسن 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوگئی۔ سعید اجمل نے6 ، محمد عرفان نے3 اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ پاکستان نے دوسری اننگز کاآغازکیاتو اوپنر محمد حفیظ سٹین کا شکار بنے، دوسرے اوور میں فلینڈر نے ناصرجمشید کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرکے پویلین پہنچا دیا۔ مجموعہ جب 45 پر پہنچا تو یونس خان 14 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ اظہر علی اور مصباح الحق نے افریقی باﺅلروں کا سامنا کیا۔ تیسر ے دن کاکھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں پر 100 رنز بنا لئے تھے۔ اظہر علی 45 اور مصباح الحق 36 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ سٹین نے دو اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن