خالد محمود، عمرخان نے چیف آف ائرسٹاف ویٹرنزگالف چیمپئن شپ جیت لی
لاہور (کامرس رپورٹر) گروپ کیپٹن خالد محمود شکاری اور ونگ کمانڈر ایم عمر خان نے چیف آف ائرسٹاف ویٹرنز گالف چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی ہے۔ چیف آف ائرسٹاف ویٹرنز گالف چیمپئن شپ لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے۔ گروپ کیپٹن خالد محمود شکاری اور ونگ کمانڈر ایم عمر خان ویٹرنز کی گراس کیٹگری جیت کر چیف آف ائرسٹاف ویٹرنز گالف چیمپئن شپ ٹرافی کے حقدار قرار پائے۔ سینئرز کی کیٹگری میں ائرمارشل اطہر بخاری، ائرمارشل عاصم سلیمان اور ائروائس مارشل ارشد نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام حاصل کیا ۔