• news

فلمیں وژن سے ہی بنتی ہیں: صائمہ نور

لاہور(کلچرل رپورٹر) لالی ووڈ سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلمیں وژن سے ہی بنتی ہیں‘ فلم کو موجودہ دور کے مطابق ہی بنانا چاہئے۔ ہماری فلم انڈسٹری ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ہر آنیوالا دن پہلے دن سے اچھا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کو کامیاب کرنے کیلئے موجودہ دور کے مطابق بنانا چاہئے تب ہی فلمیں کامیاب ہو سکتی ہیں اور ہمیں فلموں میں ہمیں اپنا کلچر دکھانا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جس پراجیکٹ میں بھی کام کرتی ہوں بھرپور لگن سے کرتی ہوں اور اسی لئے میرے کیرئیر میں کامیاب فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن