چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں نادرمگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی
ملتان (اے پی پی )آٹھویں چولستان (قلعہ دراوڑ) جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں گزشتہ کئی سال کے فاتح نادرمگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔گزشتہ روز صحرائی چولستان میں جیپ ریلی کاکوالیفائی راﺅنڈ شروع ہوا،جس میں مجموعی طورپر55کھلاڑیوںنے شرکت کی۔