پرشین گلف سکوائش : عامر اطلس خان اور ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے
تہران (اے پی پی) پاکستان کے عامر اطلس خان اور ناصر اقبال پانچویں کش پرشین گلف سکوائش کپ مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ عاقب حنیف اور دانش اطلس خان کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔