آزادانہ انتخابات چیلنج ہیں‘ کچھ لوگ عدلیہ کے پر کاٹنے کیلئے کوشاں ہیں : پشاور ہائیکورٹ
پشاور (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ آزاد اور غیرجانبدار انتخابات چیلنج ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز اور ججوں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ ریٹرننگ آفیسرز کو کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کا ساتھ نہ دیں اور کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہ ہوں۔ الیکشن کے دوران جو بھی غلط کام کرے اسکی ہمیں اطلاع کریں۔ الیکشن کے دوران غلط کام کرنیوالوں کو جیل بھیج دیا جائیگا۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ عدلیہ ان کیسز کی بھی تحقیقات کررہی ہے جن کے تحقیقاتی افسروں کو مارا گیا۔ کچھ لوگ عدلیہ کے پَر کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔