صدر مملکت نے کل قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کر لئے
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) صدر مملکت نے 18 فروری کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کر لئے ہیں اس اجلاس میں حکومت دونوں ایوانوں سے 24 ویں ترمیم منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔ دونوں اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس غالباً آخری ہو گا جس کے بعد موجودہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عبوری حکومت قائم کر دی جائے گی۔
اجلاس