• news

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید پاکستانی جوان اخلاق کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا


کلر سیداں(آن لائن) کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید راجہ اخلاق حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، اعلیٰ فوجی حکام اور لواحقین سمیت ہزاروں افراد شریک تھے ۔ جمعہ کے روز کھوئی رٹہ سیکٹر میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے سپاہی راجہ اخلاق حسین بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے جن کی میت رات گئے پاکستان کے حوالے کی گئی تھی ۔ شہید کی نماز جنازہ ہفتہ کی سہ پہر عصر کے وقت ان کے آبائی علاقے پنڈ بھینسو کلر سیداں میں ادا کی گئی جہاں پر اعلیٰ فوجی حکام ان کے عزیز واقارب اور ہزاروں افراد شریک تھے انہیں آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔شہید اہلکار کی نماز جنازہ جہلم چھاﺅنی میں بھی ادا کی گئی۔
سپرد خاک

ای پیپر-دی نیشن