• news

الیکشن میں قومی سطح پر کوئی اتحاد نہیں بنے گا: منور حسن


اسلام آباد + لاہور (ثناءنیوز + سٹاف رپورٹر) امےر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ چاروں حکمران اتحادی جماعتوں کے علاوہ دےگر تمام جماعتوں سے ہماری سےٹ اےڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ الےکشن کمشن کا تقرر ٹھےک ہو گےا ہے اس کے تقرر مےں تمام سےاسی و قانونی تقاضوں کو پورا کےا گےا ہے۔ ایک بیان میں منور حسن نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئےں اور جو پارٹی انتخابات جےتے اقتدار اس کے حوالے کر کے عوام کی را ئے کا احترام کےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مےں شروع ہونے والی نئی بس سروس پر تنقےد بجا نہےں تاہم اس نظام مےں موجود نقائص کو دور کےا جانا چاہئے۔ امےد ہے انتخابات کا انعقاد بروقت ہو جائے گا۔ دریں اثناءالخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت نشتر روڈ پر الخدمت کولیکشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن ملک بد قسمتی سے چوروں، لٹیروں کے ہاتھوں میں آگیا ہے جنہوں نے مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور کرپشن کے تحفے قوم کو دئیے ہیں ان حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال کو ابتر بنا دیا ہے۔ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں قومی سطح پر کوئی اتحاد نہیں بنے گا جو پارٹیاں اقتدار میں ہیں ان کا اتحاد تو رہے گا لیکن قومی سطح کا اتحاد نظر نہیں آتا۔ طاہر القادری کے ایسے وقت پر آنے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ باہر کا آدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے طاہر القادری کی سوچ کو شکست ہوئی۔ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد دو افراد کے نام نہیں بلکہ تحریک کے منبع ہیں۔ منور حسن نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا اور دہشت گردوں کی جماعت ہے، ان کا ایجنڈا پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی ہے، کراچی میں بوری بند نعشوں کا کلچر انہوں نے متعارف کرایا۔
منور حسن

ای پیپر-دی نیشن