گورو کو پھانسی سے تحریک آزادی کشمیر کو مزید تقویت ملے گی‘ ایوان کارکنان میں فکری نشست
لاہور (خصوصی رپورٹر) محمد افضل گورو کی پھانسی سے تحریک آزادی¿ کشمیر کو مزید تقویت ملے گی۔ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے سب سے بڑی نام نہاد سیکولر ریاست کا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مجید نظامی، نوائے وقت گروپ اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ افضل گورو کی شہادت پر حکومت اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ ہمیں ہر سطح پر کشمیریوں کی قربانیوں کو اجاگر کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقدہ فکری نشست بعنوان ”افضل گوروکی شہادت‘ بھارتی سیکولرازم پر ایک اور بدنما داغ“کے دوران کیا۔اس نشست کی صدارت ممتاز مسلم لیگی رہنما میاں فاروق الطاف نے کی ۔نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک ‘نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری امجدعلی نے حاصل کی جبکہ معروف نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی نے بارگاہ رسالت ماب میں ہدیہ¿ نعت پیش کیا۔ نشست کی نظامت کے فرائض نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے انجام دئیے۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کی ہدایت پر یہ نشست منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مجید نظامی نے اپنے پیغام میں کہا بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے فرضی کیس میں کشمیری نوجوان محمد افضل گورو کو نئی دہلی میں پھانسی دے د ی گئی اور ان کی میت کو ورثاءکے حوالے کرنے کے بجائے تہاڑ جیل کے اندر ہی ان کے سیل میں دفنا دیا گیا ۔ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے سب سے بڑی نام نہاد سیکولر ریاست کا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ اس سے تحریک آزادی¿ کشمیر کو تقویت ملے گی۔ مجید نظامی نے کہا پوری دنیا پر یہ حقیقت منکشف ہو چکی تھی افضل گورو کو ناجائز طور پر اس حملہ میں ملوث کیا گیا ہے جبکہ کشمیری عوام افضل گورو کی پھانسی کو کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی ہتھکنڈے سے تعبیر کر رہے ہیں۔ اس زیادتی پر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ہی نہیں پاکستان بھر کے عوام بھی سخت غم و غصہ کی کیفیت میں ہیں۔ مجید نظامی نے مزید کہا ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور جدوجہد آزادی میں ان کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ محمد افضل گورو شہید ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ۔ میاں فاروق الطاف نے کہا ہم افضل گورو کو پھانسی دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ہندوکی تاریخ اٹھاکردیکھ لیں ہندو جہاں بھی ہوگا وہ مسلمان کے ساتھ ایساہی سلوک کرے گا ۔آپ جتنا مرضی امن کی آشاکی تحریک چلا لیں ہندوکے دل میں ہمیشہ مسلمانوں کیلئے تعصب موجود رہے گا۔ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہےں۔ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس نے اس کا اندازہ کرنا ہے تو وہ بھارتی مسلمانوں کی حالت زار دیکھ لے۔ پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری نے کہا افضل گورو کو بھارت میں خفیہ انداز میں پھانسی دی گئی ہے۔ بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے قربانیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ¿ حریت سرد نہیں پڑا۔ بھارت میں یہ اقدام انتہاپسند ہندوﺅں کو مطمئن کرنے کیلئے کیا گیا اور بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر قانونی حلقوں نے بھی انتہائی تعجب کا اظہارکیا ہے۔ افضل گورو کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں شدید ردعمل سے واضح ہو گیا کشمیری آزادی سے کم کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بریگیڈیئر (ر) محمد یوسف نے کہا افضل گورو کی پھانسی نے ہمیں مقبول بٹ شہید کی یاد دلادی۔ اس اقدام سے ثابت ہو گیا ہندوستان سیکولر ملک نہیں۔ آج ہمیں صوبائی، لسانی اور فرقہ وارانہ تعصبات کو چھوڑ کر اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ اس کے بغیر ہم دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی نے کہا ہم بھارت میں افضل گورو کو پھانسی دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ کرنل (ر) زیڈ آئی فرخ نے کہا ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے دشمن مسلسل ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ آج منتخب نمائندوں کے احتساب کیلئے پبلک سوموٹوکی ضرورت ہے۔ فاروق خان آزاد نے کہا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مجید نظامی، نوائے وقت گروپ اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ مجید نظامی ایک ایسا عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں جو ملک بھر میں کوئی اور نہیں کر رہا۔ ان کی کاوشوں کی بدولت مسئلہ کشمیر آج بھی زندہ ہے۔ انہوں نے کہا سربجیت سنگھ کو پھانسی کیوں نہیں دی جارہی ہے؟ مرزا محمد صادق جرال نے کہا افضل گورو کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کی ایسی لہر اٹھے گی جو بالآخر آزادی پر ہی اختتام پذیر ہو گی۔ میجر (ر) صدیق ریحان نے افضل گورو کو پھانسی دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس بھارتی فعل پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی طرف سے نشست کا انعقاد ایک جرا¿ت مندانہ اقدام ہے۔ افضل گورو کیس میں انصاف کا قتل کیا گیا۔ عبدالشکور عابد نے کہا محمد افضل گورو کا تعلق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سے تھا اور اس کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اس نشست میں تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے سیکرٹری رفاقت ریاض، اساتذہ¿ کرام، طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
فاروق الطاف