• news

جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 423 افسران کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر


کراچی(نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جرائم میں ملوث 423 پولیس افسران کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جرائم پیشہ پولیس افسران مختلف عہدو ں پر کام کررہے ہیں جس کے ذمے دار چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ ہیں۔ا±ن کا کہنا تھاکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 423 پولیس افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جائیں۔
سندھ پولیس افسر

ای پیپر-دی نیشن