• news

سٹیٹ بنک ارکان پارلیمنٹ کے اکاﺅنٹس کی فہرستیں جلد تیار کرے: الیکشن کمشن


لاہور (آئی این پی) الیکشن کمشن آف پاکستان کا سٹیٹ بنک آف پاکستان سے رابطہ، ارکان پارلیمنٹ کے اکاﺅنٹس کے متعلق معاملات کے بارے میں فہرستیں جلد تیار کرنے کی درخواست کی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن آف پاکستان نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے رابطہ کیا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ تمام بنکوں سے موجودہ پارلیمنٹ کے ممبران کے بارے میں قرضوں کی معافی سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جائیں جس کے بعد سٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو فہرستوں کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔
الیکشن کمشن/ درخواست

ای پیپر-دی نیشن