شکار پور: زمین کے تنازع پر بھتیجے نے 2 چچا قتل کر دیئے
شکار پور (نوائے وقت نیوز) شکار پور میں بھتیجے نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے دو چچا¶ں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کریم بخش اوڈھو کا زرعی زمین کے سلسلے میں پچھلے 4 سال سے اپنے چچا¶ں غلام مرتضیٰ اور رستم سے تنازعہ چل رہا تھا۔