• news

مستقبل قریب میں دنیا میں قدرتی وسائل پر جنگیں ہوسکتی ہیں: روسی فوجی سربراہ


ماسکو (اے پی پی) روس کے فوجی سربراہ جنرل ولادی گراسموف نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں دنیا میں قدرتی وسائل پر جنگیں ہوسکتی ہیں۔ 2030ءتک روس کو فوجی خطرات کا سامنا ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوج کے سربراہ جنرل ولادی گراسموف نے ”21 ویں صدی میں روسی ملٹری سکےورٹی“ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں دنیا میں قدرتی وسائل پر قابض ہونے کے لئے جنگیں ہوسکتی ہیں۔ خاص طور پر تیل ، گیس اور توانائی کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عالمی قوتیں آپس میں لڑ سکتی ہیں۔
 اس لئے روس کو بھی قدرتی وسائل کے حصول کیلئے اپنی فوجی قوت میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ 2030ءتک روس کو فوجی خطرات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2030ءتک روس کو فوجی استعداد میں 70 فیصد اضافہ کرنا ہوگا اس سلسلے میں ابھی سے سرگرم ہونا پڑیگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2020ءتک روس دفاعی سازوسامان میں اضافے کےساتھ ساتھ میزائل نظام کو بھی وسعت دےگا۔ 400 سے 500 میزائل تیار ہو جائیں گے۔
روسی فوجی سربراہ

ای پیپر-دی نیشن