جعلی ڈگریاں، فوری کارروائی کا کوئی امکان نہےں: ذرائع الےکشن کمشن
اسلام آباد (خبرنگار) الےکشن کمشن کے انتہائی معتبر ذرائع نے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ڈگرےوں پر الےکشن کمےشن نے جن ارکان پارلےمنٹ کو ےاد دہانی نوٹس بھجوائے ہےں ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا کوئی امکان نہےں۔
اگر مقررہ وقت پر ان ارکان نے اپنی تعلےمی اسناد کی تصدےق نہ کرائی تو پھر انہےں مزےد نوٹس جاری کےے جائےں گے اور اگر پھر بھی کسی نے الےکشن کمےشن کے احکامات پر عمل درآمد نہ کےا تو اےسے ممبران کے مستقبل کے بارے مےں الےکشن کمےشن کے اجلاس مےں فےصلہ کےا جائے گا اور پھر باقاعدہ فوجداری مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ سےشن جج کوہداےات جاری کی جائےں گی مگر تعلےمی اسناد کے حوالے سے حتمی رپورٹ اےچ ای سی دے گا جس کی رپورٹ کو بنےاد بنا کر کاروائی شروع کی جائے گی۔
جعلی ڈگریاں