تذکرہ اسلاف کانفرنس 27فروری کو ہو گی
لاہور (سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز ختم نبوت عائشہ مسجد مسلم ٹاﺅن لاہور میں زیر صدارت قاری ثناءاللہ ہوا اجلاس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری نظذیر احمد، قاری جمیل الرحمن اختر، پیر رضوان نفیس قاری عبدالعزیز سمیت دیگر علماءنے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اکابرین اہلسنت و الجماعت کی دینی تبلیغی اصلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 27فروری بروز بدھ بعد نماز عشاءمرکز ختم نبوت عائشہ مسجد نیو مسلم ٹاﺅن میں تذکرہ اسلاف کانفرنس منعقد ہو گی۔