• news

زرداری وفاق کی علامت ہوتے تو ملک میں نفاق کا بیج نہ بوتے: شیخ قیصر محمود

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزگریزاقدامات وفاق کیلئے خطرہ ہیں۔ قصر صدارت سے بار بارقومی یکجہتی اور جمہوریت پر کاری ضرب لگا ئی گئی، اگر صدر زرداری وفاق کی علامت ہوتے تووہ ملک میں نفاق کا بیج نہ بوتے۔ جس ملک کو بحرانوں سے نکالنا تھے اسے وہ بندگلی میں لے آئے ہیں۔ یہ این آراو زدگان کے سوا کسی ایماندار اور باضمیر انسان یا آئین کی سپرمیسی کے حامی قومی ادارے کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔ 

ای پیپر-دی نیشن