بھارت کو پسندیدہ قرار دینا نظریہ پاکستان کی نفی ہے: اویس نورانی
لاہور (سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے سنیئر نا ئب صدر صا حبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پاکستان فوجی کا غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے پر اسے شہید کرنا بھارتی افواج کی درندگی کی بدترین مثال اور قابل مذمت ہے۔ بھارت پاکستان کا ازلی ابدی دشمن ہے۔ ایسے میں بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نظریہ پاکستان کی نفی اور لا کھوں مسلمان کشمیر یوں کے خون سے غداری ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیر ی مجاہد افضل گرو کو پھانسی دے کر کشمیر ی عوام پر بہت بڑا ظلم ڈھایا ہے بھارت تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر مسلسل کشمیری عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔