• news

سانحہ کوئٹہ: پنجاب میں آج سوگ کا اعلان


 پرچم سرنگوں رہے گا: واقعہ کے ذمہ دار انسان کہلانے کے حق دار نہیں: شہباز شریف
لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں آج پنجاب کی تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہو نے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ پر پوری قوم افسردہ اور غمگین ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے دلخراش اور گھناونے واقعات کے ذمہ دار اسلام، پاکستان اور انسانیت سب کے دشمن ہیں۔ سانحہ کوئٹہ میں ملوث عناصر مسلمان تو کیا، انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔ پنجاب حکومت سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور پنجاب کے عوام اس سانحہ پر دل گرفتہ ہیں۔
پنجاب سوگ

ای پیپر-دی نیشن