متحدہ کے 11 وزرا نے استعفے گورنر ہاﺅس میں جمع کرا دیئے
کراچی (اے پی اے ) سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم نے اپنے 11 وزراءکے استعفے گورنر ہاو¿س میں جمع کرا دئیے۔ ایم کیو ایم کا وفد گیارہ وزراءکے استعفے لے کر گورنر ہاو¿س پہنچا۔ وفد میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور خالد بن ولایت شامل تھے۔ وفد نے وزراءکے استعفے گورنر کے پرنسپل سیکرٹری کو جمع کرائے۔ مستعفی ہونے والے ایم کیو ایم کے وزراءمیں شیخ محمد افضل، خالد بن ولایت، شعیب بخاری، خواجہ اظہار الحسن، عبدالحسیب، فیصل سبزواری، ڈاکڑصغیر احمد، زبیر احمد، عادل صدیقی، سید سردار احمد اور نثار پنہور شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے معاون خصوصی حیدر عباس رضوی، مشیر رضا ہارون اور وزیر اعلیٰ کی کورآدینیٹر نادیہ گبول کے استعفے وزیراعلٰی ہاو¿س میں جمع کرائے گئے ہیں۔
متحدہ/وزرا