• news

سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے


اسلام آباد(آن لائن+نوائے وقت نےوز) صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سینےٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج پیر کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لئے ہےں ،جن کے تہلکہ خیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ حکومت اور قومی اسمبلی کی مدت پوری ہورہی ہے اس لئے حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ اہم امور پر قانون سازی کرسکے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے اس میں مختلف حوالوں سے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جائےگی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سینےٹ سے پنجاب میں نئے صوبے بہاولپور جنوبی پنجاب کا بل بھی منظور کرایا جائے جو ایوان بالا کے گزشتہ اجلاس میں اچانک ایجنڈے میں شامل کرکے لایا گیا تھا اور اسے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیاتھامگر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے یہ نقطہ اٹھایا تھا کہ اس طرح آئین کے آرٹیکل 96کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت ان اجلاسوں میں اہم قانون سازی کرسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ بڑی حکومتی جماعت پیپلز پارٹی کے اہم وزراءیہ اشارہ بھی دے چکے ہیں کہ ججوں کی طرف سے پارلیمنٹ کیخلاف دیئے جانےوالے ریمارکس کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور حکومت اس کا ضرور نوٹس لےگی اس لئے بعض ذرائع اس خدشے کا بھی اظہار کررہے کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں عدلیہ پر قدغن لگانے کیلئے بھی قوانین لاسکتی ہے۔
سینٹ، قومی اسمبلی/ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن