آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
ممبئی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ فائنل میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 259 رنز بنائے۔ ہینز 52، کیمرون 75 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کوئنٹن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 43.1 اوورزر میں 145 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ وکٹ کیپر کپتان اگوٹیلیرا 23، ڈوئن 22، نائٹ 17 اور میکلین 13 رنز بنا کر نمایاں رہی۔ پیری نے 3، سشٹ اور ستھالیکر نے دو، دو اور اوسبورن نے ایک وکٹ حاصل کی۔