• news

نیٹو فضائی مدد پر پابندی، صدر کرزئی کے احکامات کی تعمیل کرونگا: جنرل ڈنفورڈ

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ وہ صدر حامد کرزئی کی جانب سے افغان فورسز پر نیٹو کی فضائی مدد پر پابندی کے احکامات کی تعمیل کریں گے۔ صدر کرزئی نے ایک روز قبل کہا تھا کہ وہ مقامی فورسز کی جانب سے نیٹو کی فضائی مدد طلب کرنے پر پابندی کا حکم جاری کریں گے۔ انہوں نے یہ بات نیٹو فضائی حملوں میں افغان شہریوں کی ہلاکت کے بعد کی تھی۔ ان میں عورتوں بچوں سمیت 10افراد مارے گئے تھے۔ جنرل ڈنفورڈ جنہوں نے گزشتہ اتوار کو نےٹو کی کمان سنبھالی تھی، یقین دلایا کہ وہ ایسی پابندی پر عمل کرینگے۔ صدر کرزئی نے صوبہ کنڑ میں اس فضائی حملے پر وضاحت کیلئے جنرل ڈنفورڈ کو طلب کیا تھا۔ جنرل ڈنفورڈ نے بتایا کہ میں نے صدر کرزئی سے وسیع رہنمائی حاصل کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے تفصیلات طے کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کے علاوہ افغان فورسز کی مدد کے دیگر طریقے بھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن