کراچی کی صورتحال پر جے یو آئی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی
اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے سلام (ف) کے زیراہتمام کراچی کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔کانفرنس میں مقامی جماعتوں کے قائدین شریک ہونگے۔ آل پارٹیز کانفرنس کی سربراہی مولانا فضل الرحمن کرینگے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔