• news

ممبئی حملہ، پاکستان دورہ بھارت کی تاریخ نہیں دے سکا، معاملہ کھٹائی میں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکام کی طرف سے اجازت کے باوجود پاکستانی حکام ممبئی حملہ کےس کی تحقےقات مےں شامل حکام سے جرح کےلئے اپنے عدالتی پےنل کے دورہ بھارت کی تارےخ نہےں دے سکے جس سے ےہ معاملہ کھٹائی مےں پڑتا دکھائی دےتا ہے۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق 25 دسمبر 2012ءکو حتمی طور پر طے کےا گےا تھا کہ پاکستانی عدالتی پےنل بھارت کا دورہ کرکے ممبئی حملہ کےس کے ملزمان کی تفتےش کرنے والے حکام سے جرح کرے گا۔ بھارتی ٹےم نے پروگرام کے مطابق مےٹروپولےٹےن مجسٹرےٹ راماد جے ساونت واگھول سے تفتےش کرنی ہے جنہوں نے اجمل قصاب کا بےان قلمبند کےا تھا، چےف تفتےشی افسر رمےش مہسل اور دو ڈاکٹروں سے بےانات لےنے ہےں جن کا مقصد پاکستان مےں راولپنڈی کی عدالت مےں ذکی الرحمان لکھوی سمےت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کو آگے بڑھانا ہے۔ بھارتی مےڈےا کا خےال ہے کہ اجمل قصاب کو پھانسی ملنے اور لائن آف کنٹرول پر جھڑپوں کے باعث ےہ دورہ اب تک طے نہےں ہوسکا اور غےر ےقےنی صورتحال دکھائی دےتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن