• news

مسلم لیگ (ن) کو قومیت پرستوں کے اتحاد سے کچھ حاصل نہ ہو گا: امین فہیم

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی وہاں مسلم لیگ (ن) کو قومیت پرستوں کے ساتھ اتحاد سے کچھ حاصل نہیں ہو سکے گا۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنے انتخابات ہوئے ان میں سندھی قوم پرستوں کو کبھی کامیابی مل سکی ہے نہ آئندہ بھی انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ اس سوال پر کہ کیا پیپلزپارٹی صرف اس بات پر انحصار کر رہی ہے کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ عمران خان توڑے گا لیکن اس کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں جس پر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ووٹ اپنی جگہ قائم ہے لوگ وہ پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دینگے ان سے پوچھاگیا حال ہی میں لاہور میں ان کے کئی ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ پی پی پی کے لئے ایک نقصان نہیں تو مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سمندر ہے چند لوٹے پانی کے نکل جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن