چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی بھی سیاست میں سرگرم
لاہور (خبرنگار) نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی نے بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ وہ گذشتہ روز تلہ گنگ میں ہونے والے جلسہ میں اپنے والد کے ساتھ سٹیج پر موجود تھے۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کا کہنا ہے چودھری راسخ الٰہی الیکشن نہیں لڑ رہے بلکہ وہ تلہ گنگ میں اپنے والد کی انتخابی مہم کے انچارج ہیں۔