امریکہ نے پاکستان کو ایران سے گیس پائپ لائن کی اجازت مجبوری میں دی: اسلم بیگ، اسد درانی
لاہور(خصوصی رپورٹ) امریکہ نے پاکستان کو ایران سے گیس پائپ لائن کی اجازت مجبوری میں دی۔ امت رپورٹ کے مطابق جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ اور جنرل (ر) اسد درانی کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں کمزور ہو چکا ہے۔ امریکہ ایران سے بات چیت کیلئے اقتصادی پابندیاں کم کرے گا اور اس کیلئے چند ایرانی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے بھی کرےگا۔