• news

بھارتی چینل دکھانے کی اجازت نہیں دے سکتے: چیئرمین پیمرا آج قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دینگے

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے چیئرمین چودھری عبدالرشید آج سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت اطلاعات و نشریات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پیمراکے بارے میں بریفنگ دینگے جس سے وہ کمیٹی پر واضح کرینگے کہ بھارت میں پاکستانی ٹی وی چینل نہیں دکھائے جا رہے، پاکستان میں بھی بھارتی چینل دکھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو لوگ پاکستان میں بھارتی چینل دکھا رہے ہیں انہیں فوراً یہ سلسلہ بند کرنا ہوگا کیونکہ پیمرا بھارتی چینل یکطرفہ طور پر پاکستان میں چلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارتی سرکار نے پاکستان کے ٹی وی چینل ڈائریکٹ ٹو ہوم پر بھی دکھانے کی مخالفت کر رکھی ہے۔ نئی دہلی سمیت بھارت میں ڈی ٹی ایچ کے ذریعے منظور شدہ غیرملکی چینل دکھائے جا رہے ہیں ان میں پاکستانی ٹی وی چینل شامل نہیں۔ پاکستان میں جن غیر ملکی چینلز کو دکھایا جا رہا ہے ان کی بندش کیلئے قانون کے مطابق نہ صرف نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ ان کو شوکاز وارننگ پرسنل ہیرنگ کر کے بھاری جرمانے بھی قانون کے مطابق کئے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا جائیگا کہ ٹی وی چینل پر فحاشی اور عریانی کا سلسلہ بند کر دیا جائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن