• news

ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی ٹوپی ڈرامہ ہے: قادر مگسی


ٹنڈو جام(نامہ نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ متحدہ کی حکومت سے علیحدگی ٹوپی ڈرامہ اور نورا کشتی ہے جس کے ذریعے حکومت اپوزیشن کا جمہوری حق بھی چھین لینا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے سانحہ کوئٹہ حکومتی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے سندھ میں 10 جماعتی الائنس پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے ون ٹو ون مقابلہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری سید حیدر شاہ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر ٹول گیٹ پر ٹنڈو جام کی عوام سے ٹیکس لئے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔

قادر مگسی

ای پیپر-دی نیشن