• news

میر واعظ کی رہائی کے بعد حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا ، حریت کانفرنس


 سرینگر (این این آئی )حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ میرواعظ عمرفاروق کی دہلی میں رہائی کے بعد جامع حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔ حریت کانفرنس کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ کشمیر میں قید و بند ، مار دھاڑ ، عمر بھر قید کی سزائیںاور اب تختہ دار پر لٹکانے کے عمل کے نتیجے میں جو صورتحال پیدا ہوتی چلی آرہی ہے اس کی تہہ میں جاکر کے کل کو پڑھنے کی کوشش کی جانی چاہیے اور وہ لوگ جو یہ کہہ رہے تھے کہ امن بحال ہو چکا ہے اب وہ خود بھی یہ اعتراف کرتے ہیں کہ امن بحال نہیں ہوچکا ہے بلکہ کشمیر کا مسئلہ حسب سابق ہمیشہ کی طرح جملہ پریشانیوں کا باعث بنا ہوا ہے ۔ کشمیر مسئلہ کی مثال ایک چنگاری کی سی ہے جو جب بھڑک اٹھے گی تو پورے جنوب ایشیائی خطے کو بھسم کرکے رہیگی۔ اس لئے حریت کانفرنس کے اجلاس میں بھارت اور پاکستان کے تمام ہوشمند افراد سے خاص طور پر اور دنیا کے جمہور نواز قوتوں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس مسئلہ کا حتمی حل نکالنے کیلئے اپنا تمام تر اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ پر امن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت دی جاسکے ۔

ای پیپر-دی نیشن