میاں چنوں کے رہائشی کو کراچی میں بھتہ خوروں نے قتل کر دیا
محسن وال (نامہ نگار) میاں چنوں کے نواحی گاﺅں کا رہائشی نوجوان محنت کش کراچی میں بھتہ خوروں کے ہاتھوں قتل ہوگیا ہے۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاﺅں 7 ایٹ اے آر کرملی والا کا رہائشی 32 سالہ محمد اقبال کراچی میں اپنا ہوٹل بنا کر محنت مزدوری کرتا تھا جس کو بھتہ خوروں نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
بھتہ/ قتل