داتا دربار اور شفیق آباد میں 2 افراد کی پراسرار ہلاکت
لاہور (نامہ نگار + اپنے نامہ نگار سے) داتا دربار کے علاقہ میں سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے‘ شبہ ظاہر کےا جا رہا ہے کہ اسے نوسر بازوں نے نشہ آور شے کھلا کر ہلاک کےا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ داتا دربار کے علاقہ میں نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر شہرےوں نے پولیس کو اطلاع کی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا اور شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کرا دی ہے۔ شبہ ظاہر کےا جا رہا ہے کہ ےہ ہلاکت نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور شے کھانے سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی حلئے سے نشئی لگتا ہے۔ علاوہ ازیں شفیق آباد کے علاقے سے مزار کے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اپنے حلیہ سے نشئی لگتا ہے اور کثرت نشہ کے باعث اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔ پولیس نے حلیہ کے مطابق اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔