اتوار بازاروں میں ملا جلا رجحان، شہری حقیقی ریلیف سے محروم
لاہور (خبر نگار) اتوار بازار میں گزشتہ روز ملا جلا رجحان رہا۔ چند کی قیمت میں اضافہ اور چند کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔ شہری حقیقی ریلیف سے محروم رہے۔ پیاز 2 روپے کی کمی سے 28، ٹماٹر دو روپے اضافہ سے 50، دیسی لہسن 5 روپے اضافہ سے 75، ادرک چائنہ 2 روپے کمی سے 118، پالک دیسی 10 روپے کمی سے 8، کھیرا 10 روپے کمی سے 30، بند گوبھی 5 روپے اضافے سے 20، مٹر 3 روپے کمی سے 25، سبز مرچ 10 روپے اضافہ سے 75، سبز مرچ فارمی 20 روپے اضافے سے 50، ساگ 10 روپے کمی سے 10، میتھی 4 روپے کمی سے 10، مونگرے 5 روپے کمی سے 30، ماڑو 5 روپے کمی سے 15، بھنڈی 10 روپے کمی سے 110 روپے کلو فروخت ہوئی جبکہ آلو 17، گوبھی 8، کریلے 90، گاجر 14، شلجم سفید 10، شلجم پیلے 12، مولی 5 روپے کلو فروخت ہوئی۔ پھلوںمیں سٹابری 60 روپے اضافہ سے 200، اناربدانہ 35 روپے اضافہ سے 180 روپے کلو، مالٹا 10 روپے اضافہ سے 50 روپے درجن، مالٹا شگری 16 روپے اضافہ سے 80، مسمی 5 روپے اضافہ سے 85، کینو 4 روپے کمی سے 46، کیلا 10 روپے اضافہ سے 50 روپے درجن ہو گیا جبکہ سیب سفید 50، سیب امری 34، سیب پہاڑی 95، سیب میدانی 50، شکرقندی 24، امرود 30 روپے کلو فروخت ہوا۔