• news

کئی اداکارائیں میری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں : صائمہ خان

لاہور ( کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ بعض اداکارائیں میری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور مجھے آﺅٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیں مگر ان کو ہر بار منہ کی کھانا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں اور میری کامیابی کے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں تو اس کے ساتھ ہی میرے خلاف سازشیں کرنیوالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے مگر مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں اور میں ان تمام مخالفین کو اپنے کام میں بہتری اور مقبولیت سے شکست دوں گی جو اصل میں میری جیت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن