مخلص لوگ کبھی شکست نہیں کھاتے : صبا قمر
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صباءقمر نے کہا ہے کہ مخلص لوگ زندگی میں کبھی بھی شکست نہیں کھاتے‘ کام چور ہر شعبہ میں ناکام ہوتے ہیں اور پاکستان میں کام چور لوگوں کی کمی نہیں‘ جب پاکستانی فلموں کا معیار بن جائے گا تو میں بھی کام کرنے پر سوچوں گی فی الحال توجہ صرف ٹی وی ڈراموں پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں پہچان بنانے کیلئے مجھے سخت محنت کرنا پڑی ہے۔