• news

ماضی کی بجائے مستقبل کی طرف دیکھتی ہوں :زیبا بختیار

لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہر حال میں خوش رہتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو بھی میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو‘ زندگی میں بہت تلخ تجربات سے گزری ہوں لیکن میں نے ان سے سبق حاصل کیا ہے ،ماضی کو بھلا کر صرف مستقبل کی طرف دیکھتی ہوں اور اسی کیوجہ سے بہت کامیابی ملی ہے ۔ ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں وہی کرتی ہوں جو میرا دل کرتا ہے، زندگی میں کامیابی کیلئے لوگوں کی بجائے اپنے دل کی باتوں پر عمل کرنا چاہیے ورنہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں ماضی میں جھانکنے کی بجائے مستقبل کی طرف دیکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا بھی راز ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن