• news

ویمن کرکٹرز کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری

دبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، بیٹنگ میں بھارت کی میتھالی راج، باﺅلنگ میں انگلینڈ کی برنٹ جبکہ آل راﺅنڈرز میں ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر سرفہرست، پاکستانی آل راﺅنڈر ثناءمیر باﺅلنگ میں 13 ویں نمبر پر آ گئیں۔ بیٹنگ میں پاکستان کی بسمہ معروف 20 ویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلنگ میں انگلینڈ کی برنٹ پہلے جبکہ پاکستانی کپتان ثناءمیر 13ویں نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن