عابدہ حسین الیکشن سے دستبردار، بیٹا عابد حسین این اے 88سے امیدوار ہو گا
جھنگ (نامہ نگار) جھنگ کی سےاست نے نےا موڑ لے لیا، سےدہ عابدہ حسےن الےکشن سے دستبردار ہو گئیں، ان کی جگہ ان کے بےٹے سےد عابد حسےن امام حلقہ NA-88 سے قومی اسمبلی کے امےدوار ہوں گے۔ سابق سفےر سےدہ عابد حسےن نے نوائے وقت سے خصوصی ٹےلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتاےا کہ آئندہ الےکشن مےں وہ حلقہ NA-88سے قومی اسمبلی سے امےدوار نہےں ہونگی بلکہ ان کی جگہ ان کے بےٹے سےد عابد حسےن امام کو سےد فےصل صالح حےات کے مدمقابل لانے کا فےصلہ کےا گےا ہے۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ ےہ طوےل خاندانی مشاورت کے بعد کےا گےا ہے جس مےں سےد افتخار بخاری، سےد ذوالفقار بخاری ، سےد احسن بخاری ، سےد بابر حسےن موجود تھے۔