• news

الیکشن کمشن کا خصوصی اجلاس آج لاہور میں ہو گا کاغذات نامزدگی سے متعلق تجاویز پیش ہونگی

لاہور ( این این آئی/ نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس (آج ) صبح 10بجے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر لاہور میں ہو گا ۔ کمیشن کے چاروں ممبران اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اپنے صوبوں میں انتخابات کے انتظامات کا جائزہ پیش کریں گے جبکہ کل ( بدھ ) کو کمیشن کے اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک قرضے معاف کرانے والوں اور چیئرمین ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن نے کاغذات نامزدگی سے متعلق اہم تجاویز تیار کر لیں۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق تجاویز آج کمشن کے خصوصی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ کاغذات نامزدگی میں یوٹیلٹی بلز سے متعلق خانہ متعارف کرانے کی اور کاغذات نامزدگی کو کتابچے کی شکل دینے کی بھی تجویز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن