• news

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور دفاعی کمیٹی کے ارکان وزراء شرکت کریں گے۔ وزےر اعظم راجہ پروےز اشرف کی زےر صدارت کابےنہ کی دفاعی کمےٹی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا اجلاس میں بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی فائرنگ سے پےدا ہونے والی پاک بھارت کشےدگی ‘ملک مےں بڑھتی ہوئی دہشتگردی خاص طور پر کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والے حالےہ واقعات اور طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر غور کےا جائے گا۔ طالبان کی پیشکش پر بھی غور ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن