گورو کی میت کو اہلخانہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی، بھارتی وزیراعظم
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزےراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی پارلےمنٹ پر 2001ءمےں حملہ پر پھانسی پانے والے افضل گورو کی مےت کو اس کے اہلخانہ کی طرف سے جموں وکشمےر لے جانے کا فےصلہ پارلےمنٹ کرے گی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزےراعظم نے کہا ہے کہ اس کا فےصلہ پارلےمنٹ کو کرنے دےا جائے کہ آےا افضل گورو کی مےت کو حوالے کےا جائے ےا نہےں۔ علاوہ ازیں وزےرداخلہ سوشےل کمار نے کہا کہ حکومت افضل گورو کےلئے فاتحہ خوانی کےلئے قبرستان کے دورہ کی اہلخانہ کی درخواست پر غور کرےگی۔ ادھر بھارتی وزارت داخلہ نے افضل گورو کی نعش لواحقین کے حوالے کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ افضل گورو کی اہلیہ تبسم گورو نے بھارتی وزارت داخلہ کو نعش کی حوالگی کے لئے درخواست دی تھی۔