• news

فلسطین کے صدرپاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے

اسلام آباد (اے این این ) فلسطین کے صدر محمود عباس پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔ پیر کو محمود عباس کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر مہمانداری مخدوم شہاب الدین‘ اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر اور اعلیٰ حکام نے الوداع کیا۔ پاکستان میں تین روزہ قیام کے دوران محمود عباس نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھا۔

ای پیپر-دی نیشن