• news

سندھ کیلئے جتنا درد نوازشریف کو ہے کسی اور لیڈر میں نہیں دیکھا: غوث علی شاہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف ہی سندھ کے عوام کو بہتر مستقبل اور ترقی یافتہ سندھ کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ سندھ کیلئے جتنا درد میاں محمد نوازشریف کے دل میں ہے اتنا آج تک کسی دوسرے لیڈر میں نہیں دیکھا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر ضلع دادو کی سیاسی شخصیت غلام سرور پنھور کے صاحبزادے عمران عزیز پنھور اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ عمران عزیز نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت میاں نوازشریف سے بہتر کوئی لیڈر نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) سے اچھی کوئی سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کو سنہرے مستقبل کی امید دلا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میاں محمد نوازشریف کی بہادر اور جرا¿ت مند قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ سید غوث علی شاہ نے عمران عزیز پنھور کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے ساتھیوں کو اپنے مکمل تعاون اور رہنمائی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے سپاہی ہیں ہمیں باہمی اتحاد اور خلوص کے ساتھ سندھ میں اپنے قائد کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں تاکہ سندھ میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہو اور ہم سندھ کے عوام کے دکھوں‘ مصیبتوں اور مسائل کے حل کیلئے اپنے قائد کے خوشحال پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن