• news

سندھ ہائیکورٹ، طاہر القادری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف سماعت آج ہو گی

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں مقامی شہری کی تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری، سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور چیئرمین سینٹ نیئر حسین کیخلاف توہین عدالت کی دو علیحدہ علیحدہ درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ دریں اثناءمذکورہ شہری کی چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری اور سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن