پیپلز پارٹی کے 9ارکان صوبائی اسمبلی میں سے ایک کا استعفیٰ موصول ہوا ہے: رانا اقبال
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) پیپلزپارٹی کی منحرف رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کے سوا ابھی تک کسی رکن کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول نہیں ہوا، سپیکر رانا اقبال احمد خاں کے مطابق استعفیٰ پر رولز کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے، گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس کس نے استعفیٰ دیا ہے اس بارے میں نہیں معلوم جب استعفے آئیں گے تو ہی میں کوئی بات کر سکوں گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلزپارٹی کے نو اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کرکے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض منحرف ہونے والے ارکان کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمشن میں آج یا کل پٹیشن دائر کریں گے۔