• news

وزیر قانون نے بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے سے متعلق صدر کا اہم پیغام بی این پی، جے یو آئی تک پہنچا دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے صدر زرداری کا بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے سے متعلق اہم پیغام بی این پی عوامی اور جے یو آئی (ف) تک پہنچا دیا۔ ذرائع کے مطابق بی این پی عوامی کے چیئرمین اسرار اللہ زہری اور جے یو آی (ف) بلوچستان کے صدر محمد خان شیرانی نے چند روز قبل وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی تھی اور بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند روز کے دوران بلوچستان میں گورنر راج کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن