• news

مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونیوالے 9 ارکان صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری

لاہور (نوائے وقت نیوز) پی پی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونیوالے 9 ارکان صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ پارٹی چھوڑنے والے ارکان نے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی کی۔ پارٹی چھوڑنے والے ارکان کیخلاف آج منگل کو الیکشن کمشن میں درخواست دائر کرینگے۔ درخواست میں موقف اختیار کرینگے کہ ان ارکان کو ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن