افضل گورو کی پھانسی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا: سابق سربراہ ”را“
سرینگر/نئی دہلی (آن لائن) بھارتی مقبوضہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ نے حریت رہنما افضل گورو کی پھانسی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس کے لئے وقت کا درست تعین نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اے ایس دلت نے افضل گورو کی پھانسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جلد بازی میں گورو کو تختہ دار پر لٹکایا۔ حکومت نے اس وقت کارروائی عمل میں لائی جب ریاست خاص کر وادی کشمیر کے حالات بہتر ہو رہے تھے ،امن وامان قائم ہوگیا تھا ،ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا ،عسکریت پسندوں کی تعداد اور ان کی کارروائیاں ختم ہو کر رہ گئی تھیں اس وقت مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ حملے میں ملوث قرار دیئے گئے شخص کو پھانسی پر لٹکا کر کشمیر کے لوگوں کو ناراض کر دیا ۔