• news

مصری صدر 18 مارچ کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے

 اسلام آباد (آئی این پی ) مصری صدرمحمد مرسی18 مارچ کو ایک روزہ پاکستان کا دورہ کر یں گے ،دورے کے دوران وہ صدر مملکت سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے مصری ہم منصب محمد مرسی کو پاکستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔ مصری صدر ایک روزہ دورے کے بعد بھارت بھی جائیں گے۔ مصری صدرکے دورے کا باقاعدہ کوئی ایجنڈہ نہیں تاہم وہ پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل مصری صدرنے22نومبر2012 کو 8 ترقی پذیرممالک کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا تھا۔ محمد مرسی 37 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے مصری سربراہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن